ایسا میسجنگ ’ایپ‘ جسے ہیک کرنا ناممکن

ایسا میسجنگ ’ایپ‘ جسے ہیک کرنا ناممکن

ایسا میسجنگ ’ایپ‘ جسے ہیک کرنا ناممکن

ایسا میسجنگ ’ایپ‘ جسے ہیک کرنا ناممکن

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ اور جدیس سمارٹ فون نے رابطے کو انتہائی آسان بنادیا ہے لیکن آپ کی پرائیویٹ گفتگو اور میسج کتنے محفوظ ہیں اور کیا کوئی انہیں دیکھ یا سن تو نہیں رہا، یہ ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔ فیس بک، سنیپ چیسٹ (Snap Chat) اور وٹس ایپ (Whats App) نامی سوشل ویب سائٹ استعمال کرنے والوں کو ہیکنگ کے خطرات کا سامنا رہتا ہے۔ مگر اب ایس آر ڈی وائرلیس (SRD Wireless) نامی کمپنی کے سائنسدانوں نے رابطے کیلئے ایک ایسا سافٹ ویئر پروگرام تیار کرلیا ہے کہ جیسے ہیک کرنا نہ صرف اس وقت ناممکن ہے بلکہ اس سے بنانے والے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ مستقبل کے طاقتور ترین کوانٹم کمپیوٹر بھی کبھی اسے ہیک نہیں کرسکیں گے۔ یعنی اس پروگرام کے ذریعے بھیجے گئے آپ کے میسج کبھی چوری نہیں ہوسکتے اور انہیں کوئی دوسرا شخص چوری چھپے پڑھ یا دیکھ نہیں سکتا کیونکہ اس میں آپ جو کچھ بھی لکھتے ہیں اسے ایک خاص انکرپشن (Encryption) تکنیک سے محفوظ کیا جاتا ہے اگر آپ ایک ہی چیز کو بار بار بھی لکھیں تو یہ ہر دفعہ مختلف قسم کی انکرپشن کرکے اسے محفوظ بنادیتا ہے اور آپ بھیجے ہوئے میسج کو اپنے پاس سے ڈلیٹ (Delete) کرنے کے علاوہ دوسری جگہوں سے بھی ڈلیٹ کرسکتے ہیں۔ PQ Chat نامی یہ ایپ IOS استعمال کرنے والے آلات پر استعمال ہوسکے گی۔
 

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی