خلاءکے وہ ستارے جو اپنے اردگرد کے سیاروں کو کھا جاتے ہیں

خلاءکے وہ ستارے جو اپنے اردگرد کے سیاروں کو کھا جاتے ہیں

خلاءکے وہ ستارے جو اپنے اردگرد کے سیاروں کو کھا جاتے ہیں

خلاءکے وہ ستارے جو اپنے اردگرد کے سیاروں کو کھا جاتے ہیں

  

واشنگٹن(بیورونیوز)ماہرین فلکیات نے ایسے ستارے دریافت کرلئے ہیں جو اپنے گرد گھومنے والے سیاروں کو کھا جاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کے ان کے ستاروں کے گرد ان کے سیارے بہت تنگ مدار میں گھومتے ہیں اور جب وہ گھومتے ہوئے ان کے بہت قریب آجاتے ہیں تو ان کی حرارت کی وجہ سے پگھلنا شروع ہوجاتے ہیں اور بالآخر ان ستاروں میں ہی جذب ہوجاتے ہیں۔ اس طرح سیاروں میں موجود عناصر بھی ستاروں کا حصہ بن جاتے ہیں۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ وینڈر بلٹ یونیورسٹی (Vanderbilt University) کے طالب علم ٹرے میک (Trey Mack) کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہم کسی ستارے کے مطالعہ سے معلوم کرسکتے ہیں کہ وہ کس قسم کے سیارے نگلتا رہا ہے کیونکہ سیارے کے عناصر اس کے اندر موجود ہوتے ہیں۔ ماہرین پرامید ہیں کہ اس طرح ستاروں کی شناخت کرکے ہم یہ جان سکتے ہیں کہ ان کے مدار میں زمین سے ملتے جلتے سیارے ہیں یا نہیں اور اس طرح دوسرے سیاروں پر زندگی کی تلاش میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی