الطاف حسین ایک عرصے سے پاکستان آنا چاہتے ہیں:حیدر عباس رضوی
کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کو ایک عرصے سے پاکستان آنے کی خواہش ہے۔ایک نجی ٹی وی کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے پاکستان آنے میں رکاوٹ صرف اور صرف حکومت کی جانب سے انکا شناختی کارڈ جاری نہ کیا جانا ہے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ گورنر اور الطاف حسین میں قائد اور کارکن کا رشتہ ہے۔الطاف حسین کا یہ حق ہے کہ وہ گورنر یا کسی کارکن کی سر زنش کر سکیں۔بھارت کے ساتھ تعلقات کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی کوتبدیل نہیں کر سکتے ہاں اس کے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کر سکتے ہیں ۔