پپیتا ڈینگی بخار، ملیریا اور کینسر کے لئے انتہائی مفید

پپیتا ڈینگی بخار، ملیریا اور کینسر کے لئے انتہائی مفید
پپیتا ڈینگی بخار، ملیریا اور کینسر کے لئے انتہائی مفید
کیپشن: papeeta

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ویسے تو سبھی پھل صحت کیلئے مفید ہوتے ہیں لیکن پپیتا ایک ایسا پھل ہے کہ جسے اس کے فوائدکی وجہ سے سپرفوڈ بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ پھل خصوصاً ڈینگی بخار، ملیریا اور کینسر جیسے موذی امراض سے بچنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بدہضمی، قبض اور جگر کے مسائل میں بھی یہ بہت مفید ہے۔ یہ گردوں کو فعال بناتا ہے اور بلڈ پریشر میں کمی کرتا ہے۔ پپیتے کے ساتھ ایلو (Aloe) کا جوس شامل کرلینے سے اس کی افادیت اور بڑھ جاتی ہے۔ پپیتے کے پتوں کی چائے ملیریا سے بچاتی ہے۔ ایشین پیسیفک جنرل آف ٹراپیکل میڈیسن (Asian Pacific Journal of Tropical Medicine) کی ایک تحقیق کے مطابق پپیتے کے پتوں کا سَت (Extroct) ڈینگی بخار سے بچاتا ہے۔ ایک تجربے میں جب مریضوں کو 25 ملی لیٹر ست پانی میں ملاکردیا گیا تو ان کے خون میں پلیٹ لیٹس، سفید خلیات اور نیوٹروفائلس میںاضافہ ہوگیا۔

مزید :

تعلیم و صحت -