وزیر اعظم رسمی نہیں نتیجہ خیز دورے پر بھارت آسکتے ہیں ، پاکستان نے اپنی تجاویز بجھوادیں

وزیر اعظم رسمی نہیں نتیجہ خیز دورے پر بھارت آسکتے ہیں ، پاکستان نے اپنی ...
وزیر اعظم رسمی نہیں نتیجہ خیز دورے پر بھارت آسکتے ہیں ، پاکستان نے اپنی تجاویز بجھوادیں

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ بھارت کے حوالے سے پاکستان نے تجاویز بھارت کو بجھوادی ہیں ، ذرائع کے مطابق تجاویز میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف صرف رسمی طور پر نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا نہیں چاہتے تاہم اگر دورے کو نتیجہ خیز بنایا جائے تو وزیر اعظم نوازشریف دورہ بھارت پر آسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے کسی بھی وقت تجاویز کا جواب دیا جا سکتا ہے اور اس کے بعد ہی وزیر اعظم نوازشریف کے نئی دہلی جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔اگر بھارت کی طرف سے کوئی جواب موصول نہ ہوا تو وزیر اعظم کی جگہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف یا پھر وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز پاکستان کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے بھارتی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازشریف کی جگہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نریندر مودی کی تقریب میں شرکت کریں گے لیکن مبصرین نے بھارتی میڈیا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ مصروفیات کے باعث اسحاق ڈارکے دورہ بھارت کے امکانات کم ہیں ۔ یاد رہے کہ نامزد بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کی 26مئی کو ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نوازشریف کو دعوت دی گئی ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں