دو بھانجوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ناڑہ پولیس نے مری میں دو بھانجوں کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے والے ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ملزم ندیم کو نواحی گاﺅں ڈبران سے گرفتار کیا گیا ہے اور اسے ایبٹ آباد منتقل کیاجا رہا ہے۔ ملزم ندیم ایک ماہ قبل اپنے بھانجوں کو سیر کرانے کے بہانے مری لے گیا جہاں اس نے دو بھانجوں 10 سالہ قادر علی اور 7 سالہ مہر علی کو قتل اور ایک بھانجے 12 سالہ زین کو زخمی کر دیا تھا ۔