مہنگی سی این جی فروخت کرنے پر 25 پمپس کے گیس کنکشن منقطع کرنے کا حکم

مہنگی سی این جی فروخت کرنے پر 25 پمپس کے گیس کنکشن منقطع کرنے کا حکم
مہنگی سی این جی فروخت کرنے پر 25 پمپس کے گیس کنکشن منقطع کرنے کا حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مہنگی سی این جی فروخت کرنے پر اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے متعدد سی این جی سٹیشنز کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد کے 10 سٹیشنز کے کنکشن جبکہ پشاور کے 14 سی این جی کا کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ گیس کنکشن 45 دن کیلئے کاٹے جائیں گے جبکہ 90 دن بعد مقررہ نرخ اختیار نہ کرنے پر سٹیشنز کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

مزید : بزنس