الطاف حسین کا جنوبی افریقہ جانے کا ارادہ نہیں

الطاف حسین کا جنوبی افریقہ جانے کا ارادہ نہیں
الطاف حسین کا جنوبی افریقہ جانے کا ارادہ نہیں

  

کراچی (پاکستان رپورٹ) الطاف حسین کا جنوبی افریقہ جانے کا ارادہ نہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جب سے پاکستانی پاسپورٹ طلب کیا ہے۔ اس وقت سے پروپیگنڈہ مہم مزید تیز کردی گئی ہے اور مختلف قسم کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ وہ پاکستان نہیں کہیں اور جائیں گے۔ ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ متحدہ کے قائدالطاف حسین کا جنوبی افریقہ یا کسی اور ملک میں جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے، اگر وہ کہیں اور جانا چاہیں تو برطانوی پاسپورٹ پر بڑی آسانی سے جاسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور ایک بہت بڑی جماعت کی قیادت کررہے ہیں جس کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں موجود ہیں، ان کے بارے میں افواہیں پھیلانا نامناسب اقدام ہے۔

مزید : قومی