سٹورٹ براڈ کا باﺅلنگ ایکشن پر تبصرہ، انگلش بورڈ وضاحت کرے: سعید اجمل

سٹورٹ براڈ کا باﺅلنگ ایکشن پر تبصرہ، انگلش بورڈ وضاحت کرے: سعید اجمل
سٹورٹ براڈ کا باﺅلنگ ایکشن پر تبصرہ، انگلش بورڈ وضاحت کرے: سعید اجمل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باﺅلر سعید اجمل نے کہا ہے کہ سٹورٹ براڈ اور مائیکل وان کی جانب سے ان کے باﺅلنگ ایکشن پر سوال اٹھانے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ وضاحت کرے۔ سعید اجمل ان دنوں کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے انگلینڈ میں موجود ہیں اور رواں سیزن میں اب تک 5 میچز میں 28 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی اس پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سٹورٹ براڈ اور مائیکل وان نے ان کے باﺅلنگ ایکشن پر سوال اٹھایا اور مائیکل وان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس بات پر ایک ذومعنی تبصرہ بھی کر ڈالا۔ دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے ایسا کئے جانے پر سعید اجمل نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ دونوں کھلاڑیوں کے تبصرے کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت دے۔

مزید : کھیل