گوگل نے ایپل کو مات دے دی

گوگل نے ایپل کو مات دے دی
گوگل نے ایپل کو مات دے دی

  

پیرس (بیورورپورٹ ) امریکی سرچ انجن گوگل نے دنیا بھر میں مہنگی اور مقبول برانڈز کی دوڑ میں ایپل کو مات دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ گلوبل مارکیٹ ریسرچ ایجنسی میلوارڈ براﺅن نے ”دنیا کے سو بڑے برانڈز“ کے نام سے جاری اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ گوگل کے اثاثوں کی مالیت 40 فیصد اضافے سے 158.84ارب ڈالر (115ارب یورو) تک پہنچ گئی ہے۔ ریسرچ ایجنسی کے سربراہ بینوئٹ ٹرانزر کا کہنا ہے کہ گوگل نے رواں برس گوگل عینک، مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری اور وسیع پیمانے پر شراکت داری کے ذریعے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مسلسل تین سال سے پہلی پوزیشن پر براجمان ایپل کے برانڈز کی قدر میں20 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی کُل مالیت 147.88ارب ڈالر پر آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے سو بڑے برانڈز میں پہلے دس نمبروں پر امریکی کمپنیاں قابض رہیں اور اس دوڑ میں آئی بی ایم کا 107.54 ارب ڈالر کے اثاثوں کی مالیت کے ساتھ تیسرا اور 90.19ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ مائیکرو سافٹ کا چوتھا، میکڈونلڈ(85.71ارب ڈالر) کا پانچواں اور کوکاکولا(80.68ارب ڈالر) کا چھٹا نمبر رہا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی