امریکہ میں آسمان پر پر اسرار بل کھاتی روشنیاں، عوام پریشان

امریکہ میں آسمان پر پر اسرار بل کھاتی روشنیاں، عوام پریشان
امریکہ میں آسمان پر پر اسرار بل کھاتی روشنیاں، عوام پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہونولولو (نیوزڈیسک ) امریکی ریاست ہوائی میں آسمان پر پُراسرار بل کھاتی روشنیوں نے شہریوں میں کھلبلی مچا دی۔ عجیب و غریب بل کھاتی روشنیوں کے بارے میں مقامی افراد نے ہوائی کے ایک خبررساں ادارے کو مطلع کیا۔ ایک مقامی شہری لوری ٹنگپلان نے بتایا کہ ” آسمان پر کچھ عجیب سی روشنی کی لکیروں کو دیکھ کر میں نے چلانا شروع کر دیا۔ یہ روشنیاں غروب آفتاب کی جگہ پر رونما ہوئیں، جہاں وہ تقریباً 10منٹ تک قائم رہیں“۔ ان روشنیوں کے بارے میں اگرچہ ابتدائی طور پر فوج کے ترجمان نے اس بات سے انکار کیا کہ یہ کوئی فوجی مشق تھی، تاہم بعدازاں میزائل ڈیفنس ایجنسی اور بحری فوج نے کہا کہ میزائل ڈیفنس سسٹم کی طرف سے یہ ایک فضائی مشق تھی اور پُراسرار روشنی غروب ہوتے سورج کے سامنے میزائل آنے کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ یاد رہے کہ رواں ہفتہ چین میں بھی ایسی عجیب چیزوں کو دیکھا گیا ہے۔