تحریک انصاف کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ

تحریک انصاف کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ
تحریک انصاف کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ

  

لاہور (مانیٹرنگ دیسک)پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے فیصل آباد کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے پنجاب حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جس پر پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو ان خدشات سے مطلع کر دیا ہے ۔پنجاب حکومت نے تحریک انصاف پنجاب کے صدر چوہدری اعجاز کو ایک مراسلے میں ان خدشات سے آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ چوہدری اعجاز اعلیٰ پارٹی قیادت کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیں ۔یاد رہے کہ تحریک انصاف 25مئی کو فیصل آباد ڈی گراونڈ میں جلسہ کر رہی ہے جس میں چیئر مین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیداران خطاب کریں گے ۔

مزید : لاہور