سری لنکا کو پاکستان آکر کھیلنے کی دعوت دیں گے :نجم سیٹھی

سری لنکا کو پاکستان آکر کھیلنے کی دعوت دیں گے :نجم سیٹھی
 سری لنکا کو پاکستان آکر کھیلنے کی دعوت دیں گے :نجم سیٹھی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان ہوم سیریز کے لیے سری لنکا کو پاکستان آ کر کھیلنے کی دعوت دے گا۔یاد رہے کہ سیٹھی کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب دو روز قبل ہی سری لنکن وزیر اعظم مہندا راجا پکسے نے چین میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب سے سری لنکن ٹیم پاکستان بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔  لاہور میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکن صدر کے وعدے کے بعد ہم ان کی ٹیم کو پاکستان آ کر کرکٹ کھیلنے کا دعوت نامہ بھیج رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہمیں مثبت جواب کی امید ہے۔

مزید : قومی