غازی عبدالرشید قتل کیس ،مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

غازی عبدالرشید قتل کیس ،مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
 غازی عبدالرشید قتل کیس ،مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

  

 اسلام آباد(اے این این) غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر دی گئی ¾ عدالت نے دونوں ضامنوں کی طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 جون کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ جمعرات کو اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی۔سابق صدر پرویز مشرف طلبی کے باجود پیش نہ ہوئے۔ اختر شاہ ایڈووکیٹ نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سیکیورٹی وجوہات اور صحت کی خرابی کے باعث پرویز مشرف پیش نہیں ہو سکے۔پولیس نے چالان میں پرویز مشرف کو خانہ نمبر دو میں رکھا ہے ،جب تک ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ہوں اسے طلب نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں ضامنوں کو 12 جون کو طلب کرلیا۔ 

مزید : اسلام آباد