افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور ڈرون حملے میں مارے گئے، افغان حکام کے بعد پاکستانی حکام نے بھی تصدیق کردی:نجی ٹی وی کا دعویٰ

افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور ڈرون حملے میں مارے گئے، افغان حکام کے ...
افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور ڈرون حملے میں مارے گئے، افغان حکام کے بعد پاکستانی حکام نے بھی تصدیق کردی:نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیاہے کہ طالبان سربراہ ملا اختر منصور کے ڈرون حملے میں مارے جانے کی پاکستانی حکام نے تصدیق کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق افغان صدر ،چیف ایگزیکٹو اور خفیہ ایجنسی نے ملا اختر منصور کے ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی تھی جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ میں بھی انتہائی اہم اجلاس جاری ہے اورحکومتی ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے کچھ ہی دیر میں ملااخترمنصور کی ہلاکت کے بارے میں پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کا قریبی ساتھی مارا گیا تاہم ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملا اختر منصو ر پر حملے کی منظور ی امریکی صدر باراک اوباما نے دی تھی جس کے بعد اسے پاک افغان سرحد کے قریب احمد وال میں  نشانہ بنایا گیا ۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں بڑی رکاوٹ تھا ۔
ملا اختر منصور کے قافلے کو دو روز قبل (بروز جمعہ ) دوپہر کے وقت نشانہ بنایا گیا تھا تاہم پینٹاگون کی جانب سے حملے کی تصدیق آج سامنے آئی ہے ۔
دوسری جانب طالبان شوریٰ نے بیان میں کہا ہے کہ ملا اختر منصور پر ڈرون حملے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

 امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے حملے سے متعلق  آگاہ کر دیا تھاجبکہ افغان حکومت کو بھی آگاہ کیا گیا تھا ۔ امریکہ کو ملا اختر منصور کی ہلاکت کا موقع ملا جس سے فائدہ اٹھایا گیا ۔

دوسر جانب امریکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ سینئرطالبان کمانڈرنےافغان طالبان امیر ملااخترمنصورکے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینئر طالبان کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملااخترمنصورڈرون حملے میں مارے گئےہیں۔

اس کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی ، افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے حکام نے بھی ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ پاکستانی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ملااختر منصور کی  ہلاکت کی خبر وں کی تصدیق کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی