پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈی پی او جعفر آباد کی موت کا سبب قتل قرار دے دیا گیا

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈی پی او جعفر آباد کی موت کا سبب قتل قرار دے دیا گیا
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈی پی او جعفر آباد کی موت کا سبب قتل قرار دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نصیر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے ڈی پی او جعفر آباد کی دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں جہانزیب خان کی موت خودکشی نہیں بلکہ بااثر عناصر کی سوچی سمجھی قتل کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ خود کشی بتائی گئی تھی تاہم سول ہسپتال کوئٹہ کی جاری کردہ دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ قتل بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہانزیب خان کی گولی لگی تصویریں قتل کے کچھ ہی منٹ بعد لی گئیں اور تصاویر منظر عام پر لانے کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ جہانزیب خان نے خود کشی کی ہے ۔
نصیر آباد کے ایس ایس پی محمد سلیم لہری کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ کس نے تصویریں لینے والے شخص کو موقع واردات تک رسائی دی۔ دوسری طرف جہانزیب خان کے بھائی کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر ان کے خاندان کی جانب سے نہیں جاری کی گئیں اور نہ ہی وہ یہ جانتے ہیں کہ یہ تصویریں کس نے جاری کیں۔

مزید :

نصیرآباد -