پولیس کی کارروائی : تھرپارکر سے یوکرین کی خاتون بازیاب، ملزم گرفتار

پولیس کی کارروائی : تھرپارکر سے یوکرین کی خاتون بازیاب، ملزم گرفتار
پولیس کی کارروائی : تھرپارکر سے یوکرین کی خاتون بازیاب، ملزم گرفتار

  

تھر پارکر (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے تھرپارکر کے نواحی علاقے کاتھو میں کارروائی کرتے ہوئے یوکرین کی خاتون کو بازیاب کرا لیا۔

سماءٹی وی کے مطابق یوکرینی خاتون قطرینا کو 2013میں راولپنڈی سے اغواءکیا گیا تھا جس کے بعد اسے تھر پارکر میں پہنچایا گیا تاہم آج خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں غیر ملکی خاتون کو بازیاب کرالیا گیا ۔ کارروائی کے دوران اغواء کار کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ایس ایس پی تھرپارکر کا کہنا ہے کہ قطرینا کا تعلق یوکرین سے ہے جسے راولپنڈی سے اغواءکیا گیا تھا تاہم کارروائی کے دوران اغواءکا رعبدالمناف کو بھی گرفتا ر کر لیا گیا ہے۔خاتون کےاغوا کا مقدمہ راولپنڈی کے اے سیکشن مندرا تھانے میں درج ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس نے بتایا ہے کہ اغواء کار اس پر تشدد کرتا تھا تاہم ملزم سے بھی تفتیش جاری ہے اور اغواء میں ملوث مرکزی ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی۔

مزید :

تھرپارکر -