فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے عملی طور پر کام کرنا ہوگا،شبنم چوہدری

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے عملی طور پر کام کرنا ہوگا،شبنم چوہدری
فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے عملی طور پر کام کرنا ہوگا،شبنم چوہدری

  


لاہور ( فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر شبنم چوہدری نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے مایوسی کی باتیں کرنے کی بجائیں اس کی بحالی کے لئے عملی طور پر کام کرنا چاہیے ،یہ ہم سب کو علم ہے کہ فلم انڈسٹری اس وقت کس جگہ پر کھڑی ہے ، ایسے لوگ جو فلم انڈسٹری کے حوالے سے مایوسی کی باتیں کرتے ہیں اگر اس کی بہتری کے لئے دو اچھے الفاظ بول دیں تو فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو ایک نیا حوصلہ اور ولولہ ملتا ہے ۔شبنم چوہدری نے مزید کہا کہ سینئر اداکار ہمارا اثاثہ ہیں او ر ہم جیسے لوگوں کو ان کی قدر کرنی چاہیے۔

مزید : کلچر