لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام میوزکل پروگرام

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام میوزکل پروگرام

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام ایمبیسی آف ڈنمارک کے تعاون سے ایک میوزکل پروگرام بعنوان میوزک فیوژن الحمرا ہال نمبر ایک میں منعقد ہو ا۔ جس میں پاکستان کی نامور گلوکارہ سارہ رضا خان کے علاوہ ڈنمارک کے مشہورجونس گروپ کے گلوکاروں نے بھی پرفارم کیا۔ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان نے اس حوالے سے ایک پیغام میں کہا کہ اس پروگرام کا مقصد فنون لطیفہ کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے جس سلسلے کو کامیابی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔

لہذا گا ہے بگاہے مختلف ممالک سے ثقافتی وفود کے ساتھ مل کر لاہور آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر پیش کئے جا رہے ہیں جن کا عوام کی بڑی تعداد لطف اندوز ہو رہی ہے۔

مزید : کلچر