’’ناگن‘‘میں ڈائریکٹر شاہ بلال کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا،شاہد حسین

’’ناگن‘‘میں ڈائریکٹر شاہ بلال کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا،شاہد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار شاہد حسین ان دنوں مختلف ٹی وی سیریلز میں کام کر رہے ہیں ان کا سوپ’’ ناگن‘‘ ان دنوں نجی چینل سے آن ائیر ہے اور بہترین ریٹنگ لے رہا ہے۔شاہد حسین کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر شاہ بلال کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔اسکے علاوہ رائٹر افتخار اِفّی نے سکرپٹ اور کہانی میں جو انفرادیت رکھی ہے وہ بھی قابلِ تعریف ہے۔بھارت نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ناگن ان کے ڈرامے سے بہتر ہے۔شاہد حسین نے مزید کیا کہ ان کی حالیہ ٹیلی فلم دل محلہ میں بھی ان کی اداکاری بہت پسند کی گئی تھی اور عنقریب ان کے دو ڈرامہ سیریلز اور ایک فلم ریلیز ہو رہی ہے۔

مزید :

کلچر -