اداکارہ غزل شاہ کا غریب لڑکیوں کو مفت کورسز کروانے کا اعلان

اداکارہ غزل شاہ کا غریب لڑکیوں کو مفت کورسز کروانے کا اعلان

لاہور(فلم رپورٹر)برکھا بیوٹی سیلون میں بہت جلد مستحق اور غریب لڑکیوں کو بیوٹیشن کے کورسز کروائے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ غزل شاہ نے ایک ملاقات کے دوران خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔غزل شاہ نے کہا کہ میں بہت جلد ایک تقریب کا انعقاد کروا رہی ہوں جس میں تمام مستحق بچیاں شریک ہوں گی۔غزل شاہ نے کہاکہ ملک کی ایسی مستحق اور غریب لڑکیاں جو غربت کی وجہ سے تعلیم بھی حاصل نہیں کر سکیں اور جن کے سر پر والدین کا سایہ نہیں ہے انہیں میں اپنے بیوٹی سیلون میں تربیت دوں گی تاکہ وہ مستقبل میں کسی سیلون پر باعزت طریقے سے ملازمت کر کے روزگار کما سکیں اور معاشرے میں اپنا منفرد اور باعزت مقام بنا سکیں ۔

مزید : کلچر