پولیس کا کوہاٹ میں سرچ آپریشن ، 55مشتبہ افراد گرفتار

پولیس کا کوہاٹ میں سرچ آپریشن ، 55مشتبہ افراد گرفتار
پولیس کا کوہاٹ میں سرچ آپریشن ، 55مشتبہ افراد گرفتار

  


پشاور(آن لائن)کوہاٹ جنگل خیل میں سرچ آپریشن کے دوران 55مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،زیر حراست افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔کاروائی میں پکڑے گئے افراد سے ناجائز اسلحہ بھی ملا ہے۔

ٹرمپ کے موقف میں بتدریج تبدیلی آرہی ہے، اوباما کے ایران کی طرف جھکاؤ سے سعودی عرب امریکہ سے ناراض تھا:تجزیہ نگار زاہد حسین

تفصیلات کے مطابق لاچی میں پولیس پارٹی پر حملے کے بعد کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں مشتبہ دہشتگردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن کی کاروائیوں میں مزید تیزی لائی گئی ہے جبکہ آپریشن کو مؤثر بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے مشکوک افراد کی موقع پر چھان بین کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔آپریشن کے اس تسلسل میں پولیس کی بھاری نفری نے ایس ایچ او تھانہ جنگل خیل قسمت خان کی قیادت میں گاؤں جنگل خیل کے مختلف مقامات پر منعقدہ سرچ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت 55مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔کارروائی میں گرفتار بعض افراد سے پولیس کو خود کار اسلحہ بھی ملا ہے جس میں ایک ایس ایم جی،ایک کلاکوف،ایک رائفل ،پانچ پستول ،تیرہ چارجرز اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس شامل ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران علاقے کی طرف آنے جانے والے راستوں کی سخت ناکہ بندی کرکے تلاشی کا عمل بھی جاری رہا اور بائیو میٹرک نطام سے منسلک موبائل فون کے ذریعے موقع پر مشکوک افرادکی چھان بین کی جاتی رہی ۔آپریشن میں ایلیٹ فورس،بم ڈسپوذل سکواڈ،خواتین پولیس ،کھوجی کتوں کی ٹیم اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ کاروائی میں پولیس کو بھاری مشین گنوں سے لیس بکتر بند گاڑیوں کی بھی مدد حاصل رہی۔

مزید : کوہاٹ