رواں مالی سال خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں کمی

رواں مالی سال خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں کمی

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال 2016-17ء میں فروری 2017 کے مقابلہ میں مارچ 2017ء کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں 42 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ادارہ برائے شمایارت پاکستان (بی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں فروری 2017ء کے دوران برآمدات کا حجم 13.608 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ مارچ 2017ء کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات کا حجم 7.886 ملین ڈالر تک کم ہوگیا ۔ اس طرح فروری کے مقابلہ میں مارچ 2017ء کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات میں 42.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

مزید : کامرس