چائے کی درآمدات میں 26 فیصد سے زائد اضافہ

چائے کی درآمدات میں 26 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال میں مارچ 2017ء کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 26 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ٗ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مارچ 2017 ء کے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 5.235 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں مارچ 2016 ء کے دوران چائے کا درآمدی حجم 4.145 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح مارچ 2016ء کے مقابلہ میں مارچ 2017ء کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 26.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس