نیپرا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرف سے اپریل کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کے معاملے کی سماعت 25 مئی کو کرے گی

نیپرا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرف سے اپریل کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کے معاملے کی ...

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرف سے اپریل کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کے معاملے کی سماعت 25 مئی کو کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اپریل 2017ء کے لئے فیول چارجز 7.6273 روپے کلو واٹ آور میں 1.7469 روپے کلوواٹ آور کی کمی تجویز کی گئی ہے۔ سماعت نیپرا ٹاور میں ہوگی۔ تمام خواہش مند اور متاثرہ فریقین کو سماعت میں تحریری اور زبانی اعتراضات اٹھانے کی دعوت دی گئی ہے۔

مزید : کامرس