آبی ذخائر

آبی ذخائر

لاہور (اے پی پی ) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی،تفصیل کے مطابق دریا ئیسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد134200 کیوسک اور اخرج 110000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد60600کیوسک اور اخراج 60600 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد66800کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 53600 کیوسک اور اخراج 27200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا،اسی طرحجناح بیراج میں پانی کی آمد168500 کیوسک اور اخراج 161500 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد150900 کیوسک اوراخراج 140000 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد108900 کیوسک اور اخراج97900 کیوسک، پنجند میں پانی کی آمد11000 کیوسک اور اخراج Nil، گدو: آمد 78000 کیوسک اور اخراج 70500 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد54700 کیوسک اور اخراج 16400 کیوسک رہا۔

رہا۔ل، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد11700 کیوسک اور اخراج زیرو ریکارڈ کیا گیا،تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1426.21 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور اتوار کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.823ملین ایکڑ فٹ رہا، منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1143.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.748 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا، چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.190ملین ایکڑ فٹ رہا۔رپورٹ کے مطابق تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل اتوار کی صبح 6 بجے کی ہے۔

مزید : کامرس