کپاس کے مرکزی علاقوں میں غیر بی ٹی اقسام کی کاشت 31مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت

کپاس کے مرکزی علاقوں میں غیر بی ٹی اقسام کی کاشت 31مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی) محکمہ زراعت نے کپاس کے مرکزی علاقوں میں غیر بی ٹی اقسام کی کاشت 31 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔حکام نے بتایا کہ کاشتکار پٹڑیوں پر کاشت کاعمل مکمل کریں اورہموار زمینوں پر قطاروں میں کاشت کی صورت میں پہلی آبپاشی کے بعد پودوں کی ایک لائن چھوڑ کر دوسری لائن میں مٹی چڑھاتے ہوئے پٹڑیاں بنا دیں نیز چھدرائی بھی پہلی آبپاشی سے قبل مکمل کر لی جائے انہوں نے بتایاکہ مرکزی علاقہ جات میں کپاس کے پودے کا پودے سے فاصلہ 6 سے9انچ جبکہ ثانوی علاقہ جات میں پودے کا پودے سے فاصلہ 9 سے 12 انچ رکھاجائے۔ انہوں نے کہاکہ قطاروں میں کاشت کی صورت میں پہلی آبپاشی بوائی کے 30 سے 35 روز بعد جبکہ باقی آبپاشیاں 12 سے15روز کے وقفہ سے کرنی چاہئیں ۔ انہوں نے کہاکہ پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں بوائی کے بعد پہلا پانی 2 سے 4 روز بعد اور دوسرا پانی 6 سے 9روز کے بعد دینا چاہیے تاہم بقیہ پانی کیلئے وقفہ 15 دن کردیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ 15 اکتوبر تک کپاس کے کھیتوں کو آبپاشی کا عمل مکمل کرا دیناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پودے کو پانی کی کمی نہیں آنے دینی چاہیے اور اگر پانی کی کمی کی علامت ظاہر ہو تو فوری آبپاشی کردینی چاہیے ۔

مزید :

کامرس -