فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں ایران، جاپان اور زیمبیا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں ایران، جاپان اور زیمبیا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(اے پی پی) فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں ایران، جاپان اور زیمبیا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے جنوبی کوریا میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز گروپ ای میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ایران نے کوسٹا ریکا کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دی۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں زیمبیا نے پرتگال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ گروپ ڈی کے میچ میں جاپان نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی۔