انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا پہلا ون ڈے24 مئی کو کھیلا جائیگا

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا پہلا ون ڈے24 مئی کو کھیلا جائیگا

لیڈز(اے پی پی) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 24 مئی کو ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقن ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 24 مئی کو ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 27 مئی کو ساؤتھمپٹن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 29 مئی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز چیمپئنز ٹرافی کے بعد کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی