فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 28 مئی سے شروع ہوگا

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 28 مئی سے شروع ہوگا
 فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 28 مئی سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(اے پی پی) سال کا دوسرا گرینڈ سلیم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 28 مئی سے 11 جون تک رولانڈ گراس سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مینز سنگلز میں سربیا کے نویک جوکووچ اور ویمنز سنگلز میں سپین کی گربائن مگوروزا ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔ فرنچ اوپن کی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین اوپن کے چیمپئن راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہے۔ اینڈی مرے ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ کی حیثیت سے حصہ لیں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں نویک جوکووچ، رافیل نڈال، سٹین واورنکا، ملوس رانک اور ڈومنک تھیم شامل ہیں۔ ویمنز سنگلز میں اینجلیق کربر کو ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے۔