ایرانی صدرکی جیت،جرمن اقتصادی حلقوں کا اظہاراطمینان

ایرانی صدرکی جیت،جرمن اقتصادی حلقوں کا اظہاراطمینان

تہران(این این آئی)ایران میں صدرحسن روحانی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر جرمنی کے اقتصادی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن صنعت کاروں کی تنظیم کے سربراہ ڈیٹر کیمف نے کہا کہ یہ انتخابی نتیجہ ایران کے ساتھ مزید تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی حوصلہ افزائی کا باعث بننے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں پیش رفت چاہتا ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ روحانی کو داخلہ سطح پر اطلاحات کو لازماً متعارف کرانا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر