عبدالرحیم مندوخیل کی نماز جنازہ ادا آبائی علاقہ ژوب میں سپرد خاک

عبدالرحیم مندوخیل کی نماز جنازہ ادا آبائی علاقہ ژوب میں سپرد خاک

ژوب ( مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین و رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ژوب میں عرفان کاسی اسٹیڈیم میں نمازجنازہ ادا کی گئی جس میں صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی، سینیٹر ز ، سیاسی ،قبائلی ، مذہبی ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں سمیت ہزاروں کی تعداد میں لو گوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر افغان قونصل جنرل کے نمائندے حاصل خان نیازی نے افغان صدر اشرف غنی اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ مرحوم رحیم مندوخیل افغان ملت کے نامور شخصیت ولی پارس کے حوالے سے ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا وہ پشتون قوم کیلئے ایک روشن ستارہ تھے۔جس کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں سسکیوں اور آہوں میں آسود خاک کر دیا گیا۔

مندوخیل

مزید : علاقائی