وزیر اعلیٰ کا مبشر لقمان کی والدہ اور عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال پراظہار افسوس

وزیر اعلیٰ کا مبشر لقمان کی والدہ اور عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال پراظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پشتونخوا ملی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چیئر مین و رکن قومی اسمبلی عبد الرحیم مندوخیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اینکر پرسن مبشر لقمان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اظہار تعزیت

مزید :

علاقائی -