چین میں منتخب سیاسی قیادت نے قومی یکجہتی کا پیغام دیا،خواجہ آصف

چین میں منتخب سیاسی قیادت نے قومی یکجہتی کا پیغام دیا،خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ چین جاکر بین الاقوامی سطح پر قومی یکجہتی کا پیغام دیا ، سی پیک سے چاروں صوبے مستفید ہوں گے۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا مزیدی کہنا تھا اپریل میں غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے بجلی بحران نے شدت اختیار کی، اب بجلی بحران ختم ہوگیا ہے، رمضان میں سحری و افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ پچھلے پانچ دن میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار اٹھارہ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی، رواں سال کے آخر تک بجلی کی شیڈول لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہوجائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے جتنی عوام کی خدمت کی اس کی مثال نہیں ملتی، وز یر اعظم بننے کی خواہش بہت لوگوں کی ہے کسی کی وزیراعظم بننے کی خواہشات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔
خواجہ آصف

مزید :

علاقائی -