جمعیت طلبہ عربیہ کی نئی مرکزی باڈی کے ارکان کا انتخاب کر لیا گیا، ترجمان

جمعیت طلبہ عربیہ کی نئی مرکزی باڈی کے ارکان کا انتخاب کر لیا گیا، ترجمان

لاہور( خبرنگار) ترجمان جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عتیق الرحمن نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ کی شوریٰ کا اجلاس مری میں ہو ا جس میں سیشن 2017-18ء کے لئے نئی مرکزی باڈی کے ارکان کا انتخاب کیا گیا۔نئے سیشن میں عبیدالرحمن عباسی منتظم اعلیٰ جبکہ محمد الطاف سیکرٹری جنرل اور ان کے ہمراہ محمد عامر و حق نواز اصلاحی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، سیکرٹری فنانس ایاز نائیک ہوں گے انچارج دفتر ذاکر اللہ اتمانی اور عبد القدیر ،ناظم آئی ٹی اویس قاسم،مکتبہ المصباح عبد القیوم،مدیر مجلہ المصباح،محمد طیب، امور خارجہ عمران حیات ،لائبریری حسن خان،تعلیم و تربیت و تحقیق عرفان الدین جبکہ امور تعمیر مرکز کے نگران محمد عامر ہوں گے ۔

اس موقع پر محمد الطاف نے کہا کہ ان تمام ذمہ داران کا انتخاب میرٹ کی اور مشورے کی بنیاد پر کیا گیا ہے،ہم ایک ٹیم بن کر اس سال کے تمام امور کو احس طرقے سے نبھانے کی بھرپورکوشش کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4