آصف زرداری نے عزیز الرحمان چن کو خصوصی ٹاسک دیدیا

آصف زرداری نے عزیز الرحمان چن کو خصوصی ٹاسک دیدیا

لاہور(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں پیپلز پارٹی کو منظم کرنے کا ٹاسک عزیز الرحمان چن کو دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سابق صدر آصف علی زرداری لاہورکے پیپلز پارٹی کے صدر عزیز الرحمان چن کے درمیاں ٹیلیفونک رابط ہوا جس میں آصف علی زرداری نے لاہور میں پیپلز پارٹی کو منظم کرنے کے لیے عزیز الرحمان چن کو بھر پور کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب بھر میں پارٹی کو فعال بنانے کا ٹاسک دے دیا۔ جس پر عزیز الرحمان چن نے لاہور کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس بلا کے سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہے۔

عزیز الرحمان چن

مزید : علاقائی