سی پیک منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل ہماری ترجیح ہے، راجہ شوکت بھٹی

سی پیک منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل ہماری ترجیح ہے، راجہ شوکت بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل ہماری ترجیح ہے اوریہ منصوبے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک اٹل حقیقت بن چکا ہے اور پورے ملک میں اس کے تحت منصوبے لگ رہے ہیں۔ سی پیک خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے اقتصادی و سماجی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، پاکستان تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا محور بنے گا۔سی پیک منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گااوراس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی کے مخالفین نے سی پیک کے عظیم منصوبے کو روکنے کیلئے سازش کی اور ان عناصر کی ناپاک سازش کے باعث منصوبوں میں تاخیر ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ عناصر عوام کے خیر خواہ ہوتے تو قوم کو اندھیروں سے نکالنے کے منصوبوں میں رخنہ نہ ڈالتے ۔ دھرنا گروپ اپنے دھرنوں سے باز رہتا تو بجلی کے متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہوتے۔ ذاتی ایجنڈے کی خاطر قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی پر چل نکلاہے۔ توانائی کے کئے منصوبے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے گا۔