محکمہ ایکسائز سندھ نے جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم متعارف کروادیا

محکمہ ایکسائز سندھ نے جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم متعارف کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جائیداد و پروفیشنل ٹیکس سروے کے لئے سندھ میں پہلی مرتبہ جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم متعارف کروادیا۔ پہلے مرحلے میں یہ نظام سکھر شہر میں متعارف کروادیا گیا ھے۔ اس سلسلے میں ایک سیمینار سکھر میں منعقد ھوا۔ سیمینار سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ھوئے سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدلحلیم شیخ نے کہاکہ جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم جائیداد و پروفیشنل ٹیکس سروے متعارف کروانے کا مقصد لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ھے جبکہ جی آئی ایس کے ذریعے سکھر شہر کے طول و عرض کی پیمائش بھی کی جا سکے گی۔انہوں نے ٹیکس ادا کرنے والوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ نہ تو کوئی نیا ٹیکس لگایا جائے گا اور نہ ہی ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کی جائیگی۔سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے یہ بھی یقین دلایا کہ اس جدید نظام کے نفاذ کے بعد جائیداد کی ملکیت ہمیشہ کیلئے محفوظ ھو جائے گی اور اس میں کسی بھی قسم کی ہیر پھیر نہیں کی جا سکے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نیکہا کہ وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے صوبہ سندھ میں محکمہ میں جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم متعارف کروانے میں خصوصی دلچسپی لی۔ سکھر اس کڑی کا پہلا شہر ھے۔ اور سکھر میں جائیداد اور پروفیشنل ٹیکس سروے کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار سندھ کے دیگر شہروں تک بڑھا دیا جائے گا۔انہوں نے نے کہاکہ 120 گز اور 600 اسکوائر فیٹ کے رھائشی یونٹ کو ٹیکس سے استثنی حاصل ھے۔اور جائیدادوں کی تمام تفصیلات جیوگرافک ویب سائٹ پر ڈال دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ اس منصوبے پر کام کررہاہے جس سے ٹیکس ادا کرنے والے افراد ایک سوفٹ وئیر کی مدد سے نہ صرف اپنے ٹیکس و بقایاجات گھر بیٹھے ادا کرسکیں گے بلکہ اپنی شکایات بھی آن لائن درج کرواسکیں گے۔اس سیمینار میں سکھر ایوان صعنت و تجارت کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے محکمے کے افسران و عملے کو سکھر میں جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم متعارف کروانے پر مبارک باد دیتے ھوئے کہا ھے کہ اس نظام کے نفاذ سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اور کمپیوٹرائزیشن سے کرپشن کے خاتمے میں بھی بہت مدد حاصل ھوگی جبکہ محاصل میں بھی اضافہ ھوگا۔

مزید :

علاقائی -