ٹاؤن شپ کے تاجروں و مکینوں کا تجاوزات کے خلافاحتجاج

ٹاؤن شپ کے تاجروں و مکینوں کا تجاوزات کے خلافاحتجاج

لاہور(پ ر)ٹاؤن شپ کے مکینوں اور علاقہ کہ سماجی و تاجر رہنما ، سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان نے ٹاؤن شپ میں ناجائز تجا وزات کی بھرمار اور اس جانب متعلقہ حکام کی مسلسل عدم توجہی اور نا اہلی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ محمد سرفرازخان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کی اس وقت یوسی 232 ، المدینہ صرافہ بازار مین مارکیٹ ٹاؤن شپ ، المدینہ روڈ ، ابو بکر روڈ، ہار والا بازار اور کشمیر روڈ تجاویزات کا گڑھ بن چکا ہے۔ 40فٹ سڑک سکڑ کہ 20 فٹ رہ گئی ہے آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پیدل تک چلنا دشوار ہے۔ ریڑھیوں اور پھٹہ مافیا کا مکمل ہولڈ ہے جنھیں ایل ڈی اے اور اقبال ٹاؤن انتظامیہ کی مکمل آشیر باد ہے۔محمد سرفرازخان نے کہا ہے کہ ٹاؤن شپ کے ہر بازار میں دو ، دو تاجر تنظیمیں بن چکی ہیں جن کہ اپنے اپنے مفادات ہیں ۔ ٹاؤن شپ میں اس وقت تجاوزات کہ باعث تخریب کاری کا قوی خدشہ ہے۔علاقہ کی عوام نے لارڈ مئیر لاہور اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاؤن شپ میں تجاویزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کلین اپ کیا جائے اور المدینہ مسجد مین مارکیٹ کے پاس اینٹی تجاویزات کیمپ مستقل طور پر قائم کیا جائے تا کہ دوبارہ تجاویزات قائم نہ ہو سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1