گرین ٹاؤن میں کارروائی،تھتھا ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت 4 گرفتار

گرین ٹاؤن میں کارروائی،تھتھا ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت 4 گرفتار

لاہور(خبر نگار) تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے علی رضاتھتھا ڈکیت گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان علی رضا تھتھا،الیاس شیری ،شہزاد ہنی ،عدیل لبھا کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، سات عدد موبائل فونز، طلائی زیورات اور2عدد ناجائز پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان اکٹھے ہو کر گھومتے اور موقع ملتے ہی راہ گیروں سے اسلحہ کے زور پرموبائل فون ،نقد ی اور زیورات چھین کر فرار ہو جاتے تھے ۔ملزمان نے گرفتاری کے بعد دوران تفتیش مختلف وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اورملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی