فیکٹری کی چھت سے گر کر زخمی ہونیوالی خاتون ہسپتال میں چل بسی

فیکٹری کی چھت سے گر کر زخمی ہونیوالی خاتون ہسپتال میں چل بسی

لاہور(خبر نگار)ہنجروال کے علاقے میں فیکٹری کی چھت سے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر زخمی ہونے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیا بتایاگیا ہے کہ اوکاڑہ کی رہائشی زاہد ہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں فیکٹر ی کام کرتی تھی چند دن قبل وہ فیکٹری کی چھت سے پراسرار طور پر نیچے گر گئی اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پرہ چند دن ہسپتال میں رہنے کے بعد گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے شبہ گزرنے پر دو افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔

مزید : علاقائی