صوبائی دارالحکومت ، ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق باغبانپو رہ میں منظور کے گھر دوڈاکو گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سات لاکھ 30ہزارروپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی،اور فرار ہوگئے وحدت کا لونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر ایک شہری اصغر سے لاکھوں روپے نقدی اور دو موبائل فون سیٹ لوٹ لئے۔ کاہنہ کے علاقہ میں میں رفیق کے گھر تین ڈاکوگھس گئے اور گھر سے 5لاکھ 80ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ جوہر ٹاؤن میں عاصم سے سات لاکھ،ستوکتلہ میں مختار سے 5لاکھ ،رایؤنڈ میں اسحاق سے دولاکھ 60ہزار،سبزہ زار میں ارشد اور اسکی فیملی سے دولاکھ،کوٹ لکھپت میں شاہد سے ایک لاکھ 25ہزار، مغل پو رہ میں ناظم سے ایک لاکھ 5لاکھ ہزار،گلبرگ میں عاصم سے 35ہزارکی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں چوہنگ میں جنید،گارڈن تاؤن میں آفاق کی گاڑیاں اور شالیمار میں عثمان،ساندہ میں شاہد سبزہ زار میں سمیع،سٹی رائیونڈ میں حسن کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی