کاہنہ ، نشہ میں دھت باراتی لڑ پڑے ، اشتعال انگیز ی پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

کاہنہ ، نشہ میں دھت باراتی لڑ پڑے ، اشتعال انگیز ی پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

لاہور(خبر نگار)کا ہنہ کے علاقہ میں شراب کے نشۂ میں دھت باراتیوں کی فائرنگ سے چودہ سالہ لڑکا گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔پو لیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے بتا یا گیا ہے کہ صوئے آ صل کا رہائشی نور محمد اپنے اہل خا نہ کے ہمراہ کا ہنہ میں ایک رشتے دارکے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے آ یا ہوا تھاکہ شراب کے نشۂ میں دھت باراتیوں راشد اور جمیل وغیرہ نے ایک دوسرے سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا جس کے ساتھ ہی راشد نا می لڑکے نے پسٹل سے اندھا دھند فائر نگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں گلی میں کھڑا نور احمد کا 14سالہ بیٹا افتخارگو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جیسے طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال لے جا یا گیا جو دم توڑ گیا پو لیس نے مقتول کے والد نور احمد کی درخواست پر راشداور جمیل وغیرہ کے خلاف قتل کا مقد مہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ اوچوہدری اشتیاق احمدنے بتا یا کہ راشد اور جمیل کو گر فتار کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی