ایوانکا کا نیا نام ’’بنت ٹرمپ ‘‘

ایوانکا کا نیا نام ’’بنت ٹرمپ ‘‘

ریاض ( ما نیٹر نگ ڈیسک)مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیانات کی وجہ سے شہرت پانیوالے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں ان سے بھی زیادہ سوشل میڈیا پر ایوانکا بنت ٹرمپ اور سرخ ٹائی والا شخص زیربحث ہے ، سعودی سوشل میڈیا صارفین نے ایوانکا کی بجائے ’بنت ٹرمپ‘ کے نام سے ٹرینڈشروع کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایئرفورس ون کے طیارے سے باہر آتے ہی امریکی صدر کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیااور عربی میں ’بنت ٹرمپ‘ یعنی ٹرمپ کی بیٹی کا ٹرینڈ شروع ہوگیااور ایوانکا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔امریکی وفد میں شریک ایوانکاٹرمپ نے سعودی عرب پہنچنے پر لمبا سیاہ لباس زیب تن کررکھاتھا تاہم ان کے سرپر دوپٹہ یا برقعہ نہیں تھا۔

ایوانکا

مزید : صفحہ اول