’’سعودی حکمرانوں کےآگے کیوں جھکے‘‘ اوباما پر تنقید کرنے والے ٹرمپ خود تنقید کا نشانہ بن گئے

’’سعودی حکمرانوں کےآگے کیوں جھکے‘‘ اوباما پر تنقید کرنے والے ٹرمپ خود ...

نیو یارک ( نیٹ نیوز)سعودی حکمرانوں کے آگے جھکنے پر سابق امریکی صدر اوباما کو تنقید کا نشانہ بنانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود اسی عمل پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔2009 ء میں صدر اوباما دورہ سعودی عرب میں روایتی اقدار کے تحت سعودی حکمرانوں کے آگے جھکے تو دیگر حلقوں کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس موقع پر ٹرمپ کا کہناتھاکہ سعودی حکمرانوں کے آگے جھکنا اوباما انتظامیہ کی کمزوری ہے۔وہی ڈونلڈ ٹرمپ اب خود سعودی شاہ سلمان سے جھک کر سعودی اعزاز وصول کرنے پر امریکی عوام کی کڑی تنقید کی زد پر آگئے ہیں۔یہی نہیں صدر ٹرمپ نے سابق خاتون اول مشعل اوباما کو بھی سر نہ ڈھانپنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کے عمل کو میزبانوں کی توہین کہا اور خود سعودی عرب پہنچے تو ان کی اہلیہ خاتون اول میلانیا اور بیٹی ایوانکا دونوں نے اپنے سر نہیں ڈھانپے۔ صدر ٹرمپ کی ماضی میں کی گئی تنقیدوں اور حال میں کیے جانے والے عمل پر میڈیا میں خوب بحث کی جارہی ہے۔

مزید : صفحہ اول