عالمی عدالت انصاف میں جاری کلبھوشن یادیو کیس پر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

عالمی عدالت انصاف میں جاری کلبھوشن یادیو کیس پر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی ...

اسلام آباد(آن لائن)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے فیصلے پر عالمی عدالت انصاف میں جاری سماعت کے معاملے پر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاگیا ۔اجلاس کل سپیکر قومی اسمبلی و کمیٹی کے چیئرمین سردار ایاز صادق کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس شام 4بجے کانسٹیٹوشن روم پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔جس میں قومی سلامتی کے معاملات پر بحث کی جائے گی۔وزارت دفاع ،خارجہ امور اور داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کو کمیٹی میں مدعو کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اس معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت میں زیر سماعت مقدمے کے ضمن میں کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے مطالبے پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ۔

اجلاس طلب

مزید : صفحہ اول