حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے

حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک روایت ہے اور روایتیں کبھی مرا نہیں کرتیں ،جہاں جہاں ممکن تھا اسمبلیوں کے اندر اور اسمبلیوں کے باہر اپوزیشن جماعتیں اپنا کردار ادا کرتی رہیں لیکن کبھی ہم نے احتجاج نہیں کیا اور نہ ہی اس کو ٹھیک سمجھتے تھے تاکہ موجودہ حکومت کچھ خدمات سرانجام دے سکیں ،پاکستان پیپلز پارٹی 2018کے الیکشن میں اچھی کارکردگی دکھائے گی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عدالتوں کے فیصلے آگئے ہیں، اب ان کا رہنا ممکن نہیں ہے ان کو اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے ۔ کچھ حالات ایسے تھے جس کی وجہ سے ہم کمزور ہوگئے لیکن اب 4سالوں میں لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ ن لیگ نے کیا کیا ہے اس سے چیزیں بدلیں گی ، پیپلز پارٹی اپنی تنظیم سازی کررہے ہیں بلاول بھٹو زرداری صحیح معنوں میں نوجوانوں کے صحیح نمائندے ہے اور ان میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور یہ مستقبل کا ایک اچھا وژن رکھتے ہیں ،2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی بہتر فلسفے کے ساتھ میدان میں اترے گئی اور بہتر کارکردگی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں 3بندوں کو فارغ کیا گیا۔ پہلے پرویز رشید ،پھر طارق فاطمی اور پھر راؤتحسین کو قصوروار ٹھہراکر فارغ کیا گیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ پرویز رشید کے ذمہ جو الزام لگا ہے خبر نہ رکوائی، طارق فاطمی صاحب کا علم نہیں ہے کہ ان کو کس حوالے سے فارغ کیا گیا ہے وزیر اطلاعات کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہے کہ وہ کوئی خبر رکوا سکیں اور نہ ہی میڈیا کے لوگ مانتے ہیں کہ خبر روکی جائے ایسا ممکن ہی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2013 میں عوام سے کیے گئے وعدے پور ے نہیں کر سکی ،اس لیے اب ہم احتجاج کی طرف جارہے ہیں ۔
،قمر زمان کائرہ