گرفتار کارکنوں سے ملاقات
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے گرفتار ورکرز سے ایف آئی آے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ جلد رہا کردیے جائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ اشارہ ملا ہے کہ ان بچوں سے انکوائری ڈان لیکس کے معاملے پر ہورہی ہے ۔لیکن حقیقت میں ہمارے کارکنان کو غلط حراست میں لیا گیا ہے جو کہ گناہ ہے۔ ہمارے کارکنان کو بے جا تنگ نہ کیا جائے کیونکہ آزادی اظہار رائے ایک بنیادی حق ہے۔ لیکن پاک فوج نے بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہے۔ جس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آئین اور فوج کا احترام کرتے ہیں کسی ادارے کی تضحیک ہمارا ارادہ اور نہ ہی سوچ ہے۔ ملک کی سالمیت کے لیے ہم سب ایک ہے آئین نے ہمیں فوج اور عدلیہ کا احترام سکھایا ہے اور آئین پاکستان کے شہریوں کو بنیادی حقوق دیتا ہے ہمارے کارکنان نے کوئی تضحیک آمیز کام نہیں کیا ان سے صرف انکوائری کی جارہی ہے اور ان بچوں کے خاندان والوں نے انکوائری کے لیے ضمانت پر مچلکے بھی دیے ہیں اور یہ بچے پہلے بھی انکوائری میں شامل ہوچکے ہیں ،