دھرنوں کی سیاست کر نیوالے ناکام ہو گئے

دھرنوں کی سیاست کر نیوالے ناکام ہو گئے

فیصل آباد(آن لائن ) وزیرمملکت پانی و بجلی و پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں اور پاکستان ترقی کی منزل کی طرف رواں دواں ہے مگر بعض اندرونی اور بیرونی قوتیں پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتی اس لئے وہ لونگ مارچ اور دھرنوں کی سیاست کرنا چاہتی ہیں مگر انشاء اللہ وہ ناکام ہو جائیں گے، کروڑوں عوام کے مینڈیٹ سے آئی ہوئی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی ، ملک کی باگ دوڑ محب وطن لیڈر میاں نواز شریف کے ہاتھ میں ہے اور ان کی قیادت میں پاکستان ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے، یوتھ ونگ کا ہر جوان مسلم لیگ (ن) کے ماتھے کا جھومر ہے جو آندھی ‘ طوفان اور تپتی دھوپ میں بھی پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ ہم نے اپنے تمام اختیارات نوجوانوں کو سونپ دیئے ہیں تاکہ ہماری غیر موجودگی میں یہ نوجوان اپنے علاقے کے مسائل حل کروا سکیں‘ جو افسران ہمارے لوگوں کے کام نہیں کرتا اور اپنی ڈیوٹی کی بجاآوری میں کوتاہی اور سستی کرتا ہے ہم اسے اس کی سیٹ پر رہنے نہیں دیں گے یوتھ ونگ نے میری اور میاں طاہر جمیل کی کامیابی میں ہمیشہ ہراول دستہ کا رول ادا کیا جائے ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی سی 78 میں AA ٹریولز اینڈ ٹوورز کمپنی کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو AA ٹریولز اینڈ ٹوورز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ایاز علی جٹ‘ وائس چیئرمین سی سی 78 میاں شہزاد‘ کوارڈی نیٹر پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 68 ملک شہزاد‘ میاں شہباز‘ میاں علیم‘ ملک طیب‘ شیراز جٹ‘ افتخار جٹ‘ ذوالفقار جٹ ‘ حاجی خالد صدیقی کے علاوہ یوتھ ونگ کے جوانوں کی کثیر تعدا دموجود تھی۔

مزید : ملتان صفحہ اول