100ارب یورو کاگھر فروخت کیلئے پیش

100ارب یورو کاگھر فروخت کیلئے پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(خصوصی رپورٹ)فرانس میں ایک مکان کو جدید دور میں سب سے مہنگا قرار دیا جارہا ہے، جسے سوا ارب ڈالرز کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ مکان 1830ء میں بیلجیئن بادشاہ لیوبولڈ دوم کیلئے تیار کیا گیا تھا۔العربیہ کے مطابق یہ محل نما مکان فرانس کے جنوبی شہر نیس کے ’سینٹ جان کیپ فیرا‘ قصبے میں واقع ہے، یہ جگہ سمندر میں ایک چھوٹے جزیرے کی شکل میں پھیلی ہوئی ہے۔یہ مکان سوزانا مارینائر لاپوسٹول نامی خاتون کی ملکیت میں ہے۔ جو فرانس کی گریٹ میرینیر خاندان کی اکلوتی خاتون ہیں۔یہ مکان 1920ء کے عشرے سے ان کے خاندان کے پاس ہے، فی الحال اس منفرد مکان کی خریداری کیلئے کوئی گاہک سامنے نہیں آیا ہے۔مکان کی قیمت ایک ارب یورو یعنی سوا ارب ڈالر کے قریب ہے۔ امریکا اور یورپ میں اس وقت کسی مکان کی اتنی زیادہ قیمت نہیں لگائی گئی۔